Advertisement

شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا

شیخ رشید

شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا

راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو آج صبح سیل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی نفری  بڑی تعداد میں لال حویلی کے اطراف میں پہنچ گئی، پولیس کی متعدد گاڑیاں اور نفری لال حویلی کو آنے والے راستوں پر موجود ہے۔

Advertisement

متروکہ وقف املاک کی جانب سے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کیا گیا ہے جبکہ لال حویلی کو آنے والے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات بھی کردیے گئے ہیں۔

اس سے قبل متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے لال حویلی کو سیل کرنے کے لیے راولپنڈی انتطامیہ اور پولیس سے مدد مانگی گئی تھی۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ لال حویلی سمیت ایک پراپرٹی کو صبح 6 بجے خالی کروانا ہے۔ امن و امان کی صورتحال کیلئے مناسب سیکیورٹی اور انتظامی افسر درکار ہے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے مزید کہا تھا کہ لال حویلی ڈی 154 متروکہ وقف املاک کی جگہ ہے، متعلقہ جگہ پر لال حویلی اور شیخ رشید کا آفس قائم ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ شب متروکہ وقف املاک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں لکھا گیا تھا کہ ضلعی انتظامیہ بھی متروکہ وقف املاک کا قبضہ لینے کے لیے قانونی اور افرادی قوت مہیا کرے۔

Advertisement

نوٹیفکیشن کے مطابق پراپرٹی کو خالی کروانے کے لیے کل صبح 6 بجے آپریشن کیا جائے گا، بوہڑ بازار میں قائم دمدمہ مندر اور راجہ بازار کی لال حویلی متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہے، سپریم کورٹ کی ہدایات پر دونوں جائیدادوں کو قبضہ مافیا سے خالی کروا کے تحویل میں لیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/367053/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/367053/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version