سابق وزیراعظم شہباز شریف کا دوبارہ لندن جانے کا امکان

سابق وزیراعظم شہباز شریف کا دوبارہ لندن جانے کا امکان
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا دوبارہ لندن جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل لندن میں لیگی قیادت کی ایک اور بڑی مشاورتی بیٹھک متوقع ہے، شہباز شریف کو پارٹی قائد نواز شریف نے دوبارہ لندن طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کل بروز جمعرات 9.25 پر کیو آر 629 پرواز کے ذریعے براستہ قطر لندن روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف بروز منگل 19 ستمبر کو لندن سے لاہور واپس پہنچے تھے اور انہوں نے پاکستان پہنچنے کے فوراً بعد اہم ملاقاتیں کیں۔
شہباز شریف لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے ان کی واپسی کے حوالے سے مزید قانونی مشاورت کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/399301/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/399301/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News