شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں 10 جنرل پوسٹ آفس (جی پی اوز) میں شہریوں کو قومی شناختی کارڈز کے حوالے سے سہولیات فراہمی کے لیے کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں جہاں نادرا سہولیات کی فراہمی کے لیے نادرا سسٹم سے منسلک آلات نصب ہیں۔
پوسٹ آفس کاؤنٹرز پر شناختی کارڈز کی تجدید، ازدواجی حیثیت کی تبدیلی سے استفادے کی سہولیات موجود ہیں جبکہ گمشدہ شناختی کارڈز کے متبادل کا اجراء کی سہولت بھی کاؤنٹرز پر موجود ہوگی۔
اس کے علاوہ شناختی کارڈز کی معیاد ختم ہونے کے ایک سال تک پوسٹ آفس سے تجدید کرائی جا سکتی ہے اور گھر کے پتے کی تبدیلی، دستخط اور تصویر میں ترمیم بھی کرائی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پوسٹ آفس پر کاؤنٹرز قیام کا نادرا سے معاہدہ 10 سال کے لیے ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/428157/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/428157/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News