Advertisement

صدر مملکت کا معیشت اور تجارت کے شعبوں میں بنگلہ دیش کیساتھ تعاون بڑھانے پر زور

صدر مملکت

صدر مملکت کا معیشت اور تجارت کے شعبوں میں بنگلہ دیش کیساتھ تعاون بڑھانے پر زور

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معیشت، ثقافت اور تجارت کے شعبوں میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سے بنگلہ دیش میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر سید احمد معروف کی ملاقات ہوئی جس میں متعدد شعبوں میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

صدر عارف علوی نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں نامزد ہائی کمشنر دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کے لیے کام کریں، دونوں ممالک کے مابین تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ مذہب اور تاریخ کے حامل ہیں، دونوں ممالک کے درمیان عوامی اور ثقافتی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

دوران ملاقات صدر مملکت نے سید احمد معروف کو بنگلہ دیش میں بطور پاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی پر مبارکباد دی اور نامزد ہائی کمشنر کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی میں نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/449713/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/449713/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version