سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ کیپٹن (ر) صفدر نے بڑا اعلان کردیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ ہمیں بزدار جیسے نہیں نواز شریف جیسا لیڈر چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ پنجاب پولیس خیبر پختونخوا کے لوگوں کو تنگ کرتی ہے، کے پی کے لوگوں نے قائد اعظم کے ساتھ مل کر پاکستان بنایا، ہمارے بچے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں، پنجاب پولیس کو بتانا چاہتا ہوں کہ چند ٹکوں کے لئے ہم پر چھاپے نہ مارو۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے لوگ نواز شریف کے جلسے میں ننگے پاؤں دوڑ کر آتے ہیں، سابق وزیر اعظم کو فخر ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی غیرت مند لوگوں میں کرائی۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب پاکستان آپ کو بلا رہا ہے، ہم اندھیرے میں بیٹھے ہیں، ہمارے چراغ بجھ گئے ہیں، ہماری داستان ختم ہو رہی ہیں آکر ہمیں بچالو۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نواز شریف نے ڈالر 105 اور پیٹرول 70 پر رکھا تھا ، وہ پاکستان کی بات کرتے تھے تو ان کو جلا وطن کر دیا گیا، انہوں نے اپنے والد سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انکا سر جھکنے نہیں دیں گے، اگر مجھ پر اور نواز شریف پر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہو تو ہمارا جنازہ پڑھنے مت آنا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک ایسے لیڈر ہیں جن کے ہاتھوں سے لوگ وزیر اعظم بنے، ان کے لگائے آرمی چیف نے انہیں گھر بھیجا۔
ان کا کہنا تھا کہ امیر لوگ ٹیکس نہیں دیتے تو وہ پاکستان کو خون کیسے دیں گے؟ ہمیں بزدار جیسے نہیں، نواز شریف جیسا لیڈر چاہئے، نواز شریف ڈرنے والے دن پیدا نہیں ہوا،21 اکتوبر کو شیر اپنا زور دکھائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/453107/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/453107/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

