Advertisement

آرمی پبلک سکولز میں یوم شہداء اور دفاع پاکستان کی تقریب کا انعقاد

آرمی پبلک سکولز میں یوم شہداء اور دفاع پاکستان کی تقریب کا انعقاد

پشاور میں آرمی پبلک اسکولز کی جانب سے یوم شہداء اور دفاع پاکستان پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

 پروگرام کا مقصد افواج پاکستان اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

اس موقع پر ننھے طلبہ نے ٹیبلوز، مختلف قسم کےخاکے، ملی نغموں اور تقاریر سے افواج پاکستان شہدا کو زبردست سلام پیش کیا۔

آرمی پبلک اسکولز کے بچوں کی پرفارمنس نے شائقین کا لہو گرمادیا، بچوں نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

اپنے خطابات میں طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جس طرح ہمارےآباؤ اجداد نے ملکی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اسی طرح ہم بھی اس وطن پر اپنی جانیں قربان کریں گے۔

Advertisement

مقررین کا کہنا تھا کہ آج کا دن وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا صدقہ دینے کا دن ہے، 6ستمبر کا دن تاریخ کے ان قابل قدر اور قابل احترام لوگوں کیلئے وقف ہے جنہوں نے وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ دیا اور شہادت کو گلے لگایا۔

طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں چائے پینے کی خواہش کرنے والےدشمن کو افواج پاکستان نے شکست سے دوچار کیا اور بزدل دشمن کو جان بچانے کی خاطر واپس بھاگنا بھی پڑا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/460748/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/460748/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Next Article
Exit mobile version