پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو معاشی بحران میں سنبھالا، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو معاشی بحران میں سنبھالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بدین میندھرو ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکندر میندھرو پپلز پارٹی کے اثاثہ تھے، انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ جدوجہد کی۔
انہوں نے کہا کہ ٹھٹہ سجاول اور بدین کے کارکنان کے جذبے سے معلوم ہوتا ہے کہ کارکنان الیکشن کے لئے تیار ہیں، بلدیاتی الیکشن کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ عوام پپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے عوام بجلی اور بل کے گیس کے سلسلے میں پریشان ہیں، ملک میں جب بھی معاشی بحران آیا تو پاکستان پپلز پارٹی نے ملک کو سنبھالا، شہید بینظیر بھٹو نے ایک سال میں ملک کی معیشت کو بہتر کیا آج بھی پپلز پارٹی ملک کو سنبھالے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام دوست حکومت نے غریبوں کو بینظیر انکم سپورٹ سمیت روزگار اور نظریہ دیا، بلاول بھٹو نے عوام سے مطالبہ کیا کہ اگر تبدیلی چاہتے ہیں تو پپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اگر بجلی کے بل،پیٹرول کی قیمتوں میں کمی آسکتی ہے تو کیئر ٹیکر حکومت بھلے اپنا جادو دکھائیں، ملکی معیشت میں بہتری عوامی نمائندگان ہی لا سکتے ہیں، ہمارا کیئر ٹیکر سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر یہ چیئر ٹیکر نہ بنیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/465444/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/465444/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

