Advertisement

قرضے واپس کرنے کے لئے ہمارے پاس وسائل نہیں،پرویز خٹک

پرویز خٹک

پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قرضے واپس کرنے کے لئے ہمارے پاس وسائل نہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں کو اگر چائنیز سمجھ آجائے تو کئی جگہوں پر ایڈجسٹ ہوسکتے ہیں، چین کیساتھ ہمارے دور میں تعلقات بالکل بھی خراب نہیں تھے، ہمارے دور میں افواہیں پھیلائی گئیں جبکہ سی پیک سے پاکستان میں ترقی ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ قرضے واپس کرنے کے لئے ہمارے پاس وسائل نہیں جبکہ نہ کوئی ٹیکس دیتا ہے اور نہ ٹیکس وصولی کا کوئی طریقہ کار ہے جبکہ انڈسٹری کو اگر ٹیکس فری کردیں تو باہر سے ڈالر آنا شروع ہوجائینگے۔

پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کبھی بدنام نہیں کیا اور نہ کرونگا، میں پالیسی کی بات کرتا ہوں جبکہ میں کئی سالوں سے سوچتا رہا کہ ملک کیلئے کچھ کروں

ان کا کہنا تھا کہ لوگ یہاں سبز باغ دیکھاتے ہیں، جب حکومت میں آتے ہیں تو کچھ نہیں ہوتا ، میں جھوٹے وعدے نہیں کرونگا جو کرسکتا ہوں اسی کا وعدہ کرونگا۔

Advertisement

پرویز خٹک کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئین و قانون کے مطابق لگ رہا ہے کہ الیکشن فروری میں ہونگے لیکن اگر کوئی پارٹی عدالت چلی گئی تو پھر تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے کوئی چیز لانا جرم نہیں لیکن جو لایا اسکو دیکھانا لازمی ہے، بی آر ٹی دنیا کی ٹاپ تین سروسز میں شامل ہے،لوگوں کی سہولت کیلئے بی آر ٹی خسارے میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version