Advertisement

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

قاضی فائز عیسٰی

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس فائز عیسیٰ سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

اس کے علاوہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وفاقی وزراء، آرمی چیف، ججز، سابق چیف جسٹسز، گورنرز اور قانونی برادری سے تعلق رکھنے والے ارکان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی گزشتہ روز ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج پاکستان کے 29ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔

Advertisement

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کون ہیں؟

تحریک پاکستان کے صف اول کے رہنما قاضی محمد عیسی کے فرزند اور ریاست قلات کے وزیراعظم قاضی جلال الدین کے پوتے جسٹس فائز عیسی 26 اکتوبر 1959 کو کوئیٹہ میں پیدا ہوئے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 5 اگست 2009 کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور 2014 کو سپریم کورٹ میں بطور جج عہدے کا حلف اٹھایا۔

انہوں نے بطور سپریم کورٹ جج کئی ہم فیصلے دئیےجن میں فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلہ، حدیبیہ پیپرز مل، فیض آباد دھرنا، کے علاوہ خواتین کے وراثتی حقوق؟ سرکاری املاک کے تحفظ سے متعلق اہم فیصلے شامل ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کے بنچ تشکیل دینے مقدمات کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کے طریقہ کار کے خلاف بھی فیصلے دیے۔

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو تحریک انصاف کے دور میں سپریم جوڈیشل کونسل میں عہدے کے ریفرنس کا سامنا بھی کرناپڑا جو کالعدم قرارپایا۔

Advertisement

جسٹس فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس آف پاکستان کا منصب سمبھالنے کے بعد کئی چیلجز کا سامنا ہوگا جن میں ججز باہمی اختلافات، آرٹیکل  184/3 کے اختیار کے استعمال کا طریق، بینچ کی تشکیل اور عدلیہ کے وفاق کو بحال شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/537454/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/537454/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version