Advertisement

نگران وزیر اعظم کی روضہ رسولﷺ پر حاضری

نگران وزیر اعظم

نگران وزیر اعظم کی روضہ رسولﷺ پر حاضری

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور درود و سلام پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ جو اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں، انکو مسجد نبوی میں سیکیورٹی حصار میں روضہ رسول ﷺ لے جایا گیا جہاں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نبی کریم صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم کے حضور درود و سلام پڑھا۔

انوارالحق کاکڑ نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔

گزشتہ روز نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نجی دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے جہاں مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے انکا استقبال کیا تھا۔

مدینہ ایئرپورٹ کے شاہی ٹرمینل پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق، پاکستانی سفارت خانے اور جدہ قونصلیٹ جنرل کے دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ نگران وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

Advertisement

ایئرپورٹ لاونج میں ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

یاد رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کی سعودی عرب میں سعودی انتظامیہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

نگران وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری سمیت متعدد امور زیر غور آئیں گے۔

واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا بطور وزیراعظم یہ پہلا دورہ سعودی عرب ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/566292/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/566292/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version