Advertisement

نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو ریلیف دینا ہے، شہبازشریف

شہباز شریف

نوجوانوں کو تعلیم دینا ن لیگ کی اولین ترجیح رہی ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو ریلیف دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں پارٹی قائد محمد نوازشریف کی 21 اکتوبر کو آمد پر استقبال کی اب تک کی تیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی رہنماﺅں نے اب تک کے انتظامات کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا جبکہ شہبازشریف نے پارٹی راہنماﺅں، عہدیداروں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کمر کس لی ہے، معاشی اندھیرے مٹانا، عوام کو ریلیف دلانا، یہی نوازشریف کا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی، قومی اتحاد اور دہشتگردی کا خاتمہ اولین ایجنڈا ہے، ہماری توجہ، صلاحیتوں اور اقدامات کا رُخ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی طرف تھا، ہے اور رہے گا، نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو تکلیف سے نکالنا اور ریلیف دینا ہے، نوجوانوں کو روشن مستقبل دے کر پاکستان کا معمار بنانا ہے، انہیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانا ہے۔

Advertisement

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے شہباز شریف نے چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، دیگر عہدیداروں اور رہنماؤں کو پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے پر شاباش دی اور اب تک کے اقدامات کو سراہا۔

 شہبازشریف نے پارٹی رہنماﺅں کو تمام تنظیموں کے ساتھ کوآرڈینیشن کو مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/573828/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/573828/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version