Advertisement

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے امتیاز شیخ کی ملاقات  

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے امتیاز شیخ کی ملاقات  

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی رہنما امتیاز شیخ نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سندھ کے سابق وزیر برائے توانائی نے شکارپور کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس پی پی پی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناصر شاہ نے اپنے صاحبزادوں سید محمد علی شاہ، سید اکبر شاہ اور سید ظہیر حسین شاہ کے ہمراہ اپنے صاحبزادے سید اکبر شاہ کے ولیمے کا دعوت نامہ بھی دیا۔

 اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی کراچی ڈویژن کی صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور سیکریٹری ویمنز پارلیمنٹری کاکس کی جنرل سیکریٹری شاہدہ رحمانی کے درمیان سیاسی و تنظیمی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

Advertisement

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو شاہدہ رحمانی نے تمام سیاسی جماعتوں کی خواتین اراکین پارلیمان کی انتخابی منشور سے متعلق تجاویز کو پیش کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کو تمام سیاسی جماعتوں کی خواتین اراکین پارلیمان کی تنظیم کاکس کی جانب سے اعزازی شیلڈ کو پیش کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شاہدہ رحمانی نے تمام سیاسی جماعتوں کی خواتین اراکین پارلیمان کی تنظیم کاکس کی سالانہ رپورٹ کو بھی پیش کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کو شاہدہ رحمانی نے صنف کی بنیاد پر بجٹ کی تقسیم کے اسٹریٹجی پیپر کو بھی پیش کیا۔

علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی، اس موقع پر مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

 

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/595366/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/595366/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version