نگران دور حکومت میں بدعنوانی میں برداشت کی حد صفر ہوگی، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ نگران دور حکومت میں بدعنوانی میں برداشت کی حد صفر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت بلوچستان اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری شکیل قادر خان بھی شریک ہوئے۔
سیکریٹری ایس اینڈ جی اے بابر خان اور ادارے کے ڈی جی سہیل انور ہاشمی نے اجلاس کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں ادارہ انسداد بد عنوانی کو مزید مٹحرک اور فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ادارے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور ادارے میں دیگر محکموں سے ماہرین کو ڈیپوٹیشن پر لایا جائے گا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے سرکاری محکموں میں بدعنوانی اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت کی۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان سرکاری وسائل کے استعمال میں بدعنوانی اور ضیاع کا متحمل نہیں ہوسکتا، نگران دور حکومت میں بدعنوانی کی برداشت کی حد صفر ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے بارے میں مالی بدعنوانی کے تاثر کو دور کرنا ہوگا، محکمے اور ادارے اپنے مالی امور کو بہتر بنا کر بے ضابطگیوں کو ٹھیک کریں، بلوچستان میں سزا و جزا کے تصور کو عملی جامع پہنایا جائے گا۔
میر علی مردان خان ڈومکی کا کہنا تھا کہ اچھے افسر ان کی حوصلہ افزائی اور بدعنوانی میں ملوث افسران و اہلکاران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بد عنوانی اور مالی ضابطگیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف کاروائی نہ ہونے سے دیکر افسران میں بدلی پھیلتی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری محکموں میں پائی جانے والی کالی بھیڑوں کی نشاندہی ضروری ہے، بدعنوان عناصر بلوچستان کا مستقبل تاریک کر رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/601119/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/601119/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

