Advertisement

کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، گلبر خان

گلگت بلتستان کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں، گلبر خان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فرقہ وارانہ کشیدگی پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں حالات پرامن ہیں جلسے جلوس میں ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو مختلف مکاتب فکر کے علماء کے بیان کے وجہ سے گلگت بلتستان ماحول تھوڑا خراب ہوا تھا، بھارت نے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے گلگت بلتستان کے حوالے سے منفی خبریں چلائی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن پاکستانی تھے اور رہے گے۔

  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ ملک سے رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں جید علماء کرام کا وفد گلگت تشریف لاچکا ہے، گلگت آئے ہوئے علمائے کرام دونوں مکاتب فکر کے علماء کرام سے ملاقاتیں کریں گے، آئندہ چند روز میں علاقے کا امن اور بھائی چارے کی فضا دوبارہ بحال ہوگی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایک ہفتے کیلئے فور جی انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے، دفعہ 144 نافذ ہے اجتماعات اور جلسے جلوس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مزید کہا کہ کسی کو بھی علاقے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے ایک درجن کے قریب پولیس اہکار اور گورنمنٹ کے ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ شمس الحق لون نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے آئے ہوئے علمائے کرام اس مسلے کو دونوں فریقین سے ملکر حل کریں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/621844/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/621844/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version