Advertisement

آزادی حاصل کرنا سکھ برادری کا بنیادی حق ہے، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آزادی حاصل کرنا سکھ برادری کا بنیادی حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھارت کینیڈا تناؤ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کی کینیڈا میں سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی دینا جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے، ایسے غیر ذمہ دارنہ بیانات سے عالمی امن خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے، بھارت اس وقت پوری طرح اپنی بد دماغی کے نرغے میں آ چکا ہے، عاقبت نا اندیش موددی سرکار کو سمجھ نہیں آ رہی کہ ہٹ دھرمی کا نتیجہ نقص امن کے سوا کچھ نہیں ہے، بھارت کو اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے  دنیا سے معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مقیم سکھ  برادری کو اس ساری صورتحال سے سبق سیکھنا چاہئے، سکھ برادری کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنے والا بھارت اب اسی سکھ برادری کے خلاف ہے، آزادی حاصل کرنا سکھ برادری کا بنیادی حق ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ہندواتوا کا نعرہ لگانے والا بھارت انسانی حقوق کا سبق بھول چکا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مودی سوچ شدت پسند بھارت کا اصل چہرہ ہے جو بے نقاب ہو چکا ہے، پاکستان میں بزدلانا کارروائیوں کے بعد اب بھارت نے “شہر” یعنی کینیڈا کا رخ کیا ہے، بزدل بھارت کو پاک فوج کے ہاتھوں ہر بار کی ہزیمت نے باولا کر دیا ہے، آج بھی بھارت پاک فوج کے ہاتھوں کھائے زخم چاٹ رہا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/652541/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/652541/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version