Advertisement

نئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کا دورہ

نئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کا دورہ

نئے ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے پولیس کی تعیناتی کے پلان اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کی ہدایات اور ضابطہ اخلاق کے نفاذ پر توجہ دی۔

سی سی پی او کراچی نے انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی پولیس کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے عہدہ سنبھالتے ہی کراچی پولیس کے تمام سینئیر اور جونئیر افسران سے پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں خطاب کیا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں نفری کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس پیز و ڈویژنل ایس ڈی پی اوز کو چین آف کمانڈ کے تحت اپنے اخییارات کو استعمال کرنے جبکہ ایس ایچ اوز کی میرٹ پر تعیناتی اور زیرو ٹولرینس کی ہدایت کی۔

خادم حسین رند نے شعبہ تفتیش اور آپریشن کو مشترکہ طور پر مقدمات کے اندراج سے لیکر ملزمان کی گرفتاری اور عدالتوں سے سزائیں دلوانے تک ہر طرح کا تعاون کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ عوام کیساتھ پولیس کے مثبت رویے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ایس ایچ اوز کو دن میں دو گھنٹے عوام سے ملاقات یقینی بنائیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز ترجیحی بنیادوں پر اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے مناسب حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایات کی۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/656899/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/656899/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version