Advertisement

مریضوں کے علاج میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،وزیر اعلیٰ بلوچستان

مردان خان ڈومکی

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ مریضوں کے علاج میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی جی ڈی اے اسپتال گوادر پہنچ گئے جہاں انہوں نے انڈس اسپتال میں بچوں کے ایمرجنسی وارڈ کا بھی افتتاح کیا۔

   نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ادارہ ترقیات گوادر میں قائم  انڈس اسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ،  او پی ڈی اور لیبارٹری سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے ہدایت کی کہ جی ڈی اے اسپتال میں آنے والے مریضوں کو ہرممکن طبی سہولت فراہم کی جائے۔

   نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے حکومت کثیر فنڈز فراہم کر رہی ہے، حکومت کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین اور معیاری سہولتوں کو یقینی بنانا ہے، حکومت کی جانب سے صحت عامہ کی سہولتوں میں خاطر خواہ اضافے کے بعد سرکاری اسپتالوں پر عام آدمی کا اعتماد بڑھا ہے، مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ادویات کی دستیابی اور لیبارٹری ٹیسٹ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/659916/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/659916/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version