سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اہم اعلان کردیا

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میں پاکستان واپسی کیلئے جہاز میں بیٹھا تو ڈالر کی قیمت کم ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے نجی ٹی شو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان واپسی کیلئے جہازمیں بیٹھا تو ڈالر کی قیمت کم ہوئی، میری ایک تاریخ ہے، کچھ عالمی ادارے اس سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان اداروں کے نام لینا پاکستان کے مفاد میں نہیں، اداروں کو ڈر تھا کہ میں ڈالر 200 روپے پر لے جاسکتا ہوں اور اس وقت پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کا سوال تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں ہمارے قرضے 25 ارب ڈالر بڑھے، ہمارا ہدف تھا کہ بیرونی ادائیگیوں میں تاخیر نہیں کرنی، کوئی ملک سٹےبازوں کو معیشت یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ میں روپے کی قدر سنبھال سکتا تھا، مگر پیغام دیا گیا وزیر خزانہ کو کہیں مارکیٹ چلنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی وجہ نہیں تھی کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر ہوتی، اسکی وجہ جیو پولیٹیکل مسئلے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں ہم نے آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیا تھا، لوگوں نے چند ارب روپے بنانے کیلئے ملک کو نقصان پہنچایا، مختلف عالمی اداروں کی خواہش تھی پاکستان ڈیفالٹ ہو۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ آرمی چیف کے اقدامات سے ڈالر کی قیمت پر فرق پڑنا چاہیے، ڈالر کی قیمت 250 روپے پر آنی چاہیے، غیر ملکی زرمبادلہ برآمدات سے آئے گا، لیکن ایکسپورٹس کے ساتھ امپورٹس کو بھی مینیج کرنا ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/682788/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/682788/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

