Advertisement

ملک کا ثقافتی تنوع ہماری پہچان ہے، راجہ پرویز اشرف

پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک کا ثقافتی تنوع ہماری پہچان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے پشتون قوم کو مبارکباد دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پشتون قوم کی روایات قابل فخر ہیں، ثقافت کسی بھی معاشرے کی پہچان ہوتی ہے، پاکستان مختلف ثقافتوں کا گلدستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشتون قوم بہادر، ملنسار، مہمان نواز اور حریت پسند قوم ہے، ملک کا ثقافتی تنوع ہماری معاشرتی خوبصورتی اور پہچان ہے، پشتون کلچر پاکستان کے تقافتی گلدستے کے ایک خوبصورت پھول کی حیثیت رکھتا ہے، پشتون ایک نڈر قوم ہے، ملک کی خاطر پشتونوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والی قوموں کی تہذیب و تمدن کو دنیا بھر میں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، پشتون ثقافت میں محبت، احترام، ہم آہنگی اور رواداری کا درس ملتا ہے، ثقافت ہر علاقے کی پہچان کو اجاگر کرنے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے، ثقافت کے فروغ کے لیے ثقافتی اقدار کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ پاکستان کی تمام علاقائی ثقافتیں دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہیں، بقائے باہمی کے فروغ کیلئے ملک میں بسنے والی تمام قومیتوں کے اہم دنوں کو منانا ضروری ہے، پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں قومی جذبے کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، قومی سطح پر ثقافتوں کو اجاگر کر کہ ہی قومی یکجہتی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/713340/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/713340/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version