پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ انتہائی اہم رہنما کو گرفتار کرلیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار کو سادہ لباس افراد نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔
ایس ایس پی ملیر نے عثمان ڈار کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ابھی تک عثمان ڈار کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
عثمان ڈار کی والدہ کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے اور جنہوں نے اغوا کیا ہمیں نہیں پتا وہ کون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ بیٹے کو عدالت میں آنے دیا جائے تاکہ وہ الزامات کا دفاع کرسکے، میری عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے میری اس اپیل کو سنا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/816718/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/816718/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News