Advertisement

الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بڑی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردی ہے، الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ بمعہ فہرست فارم 5 عوام کی آگاہی کے لئے شائع کی۔

فہرست الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، مزید ابتدائی حلقہ بندیوں کے نقشہ جات بھی ویب سائٹ پر موجود ہیں، ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 دن 26 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

ابتدائی حلقہ بندیوں پر جمعرات سے اعتراضات دائر کئے جاسکیں گے، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات متعلقہ حلقہ کا ووٹر کر سکتا ہے۔

یہ درخواست سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام ہوگی، درخواست 27 اکتوبر تک الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جاسکتی ہے، مؤقف سننے کے بعد 26 نومبر 2023ء تک ان اعتراضات پر فیصلے کئے جائیں گے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں قومی اسمبلی کا حلقہ اوسطاً سوا 9 لاکھ ووٹرز پرمشتمل ہے، وفاقی دار الحکومت میں قومی اسمبلی کا حلقہ اوسطاً 7 لاکھ 87 ہزارسے زائد ووٹرز پر مشتمل ہے، خیبر پختوانخوا میں صوبائی اسمبلی کا حلقہ اوسطاً ساڑھے3 لاکھ ووٹرز پر مشتمل ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا حلقہ اوسطاً 4 لاکھ 30 ہزار ووٹرز پر مشتمل ہے، سندھ کا صوبائی حلقہ اوسطاً 4 لاکھ 30 ہزار ووٹرز پر مشتمل ہے، بلوچستان صوبائی اسمبلی کا حلقہ اوسطاً 2 لاکھ 92 ہزار ووٹرز پر مشتمل ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/825421/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/825421/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version