Advertisement

ہم نے بنو قابل پروگرام کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے، نعیم الرحمان

گورنر ہاؤس

ہم نے بنو قابل پروگرام کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے، نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے بنو قابل پروگرام کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے روز بات کی جاتی ہے کہ اضافی ٹیکس کے علاوہ بھی کیا کیا جا سکتا ہے، ہم نے اس اہم مسئلے پر تجاویز لی ہیں، آج ایک اہم موضوع پر بات کی جائے گی کس طرح ملک کو مسائل سے باہر نکالا جا سکتا ہے، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بنو قابل پروگرام امید کی کرن ہے، بنو قابل پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ شہر میں نوجوان بچوں کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہیں، میٹرک کے امتحانات میں 4 لاکھ سے زائد بچے حصہ لیتے ہیں، شہر میں بہت بڑی تعداد میں بچے ہیں جن کے پاس تعلیم کے مواقع موجود نہیں، ایسے بچوں کے لیے آئی ٹی کورسز وقت کی ضرورت ہے، ہمارے ہمسائے ممالک نے آئی ٹی سیکٹر کی ایکسپورٹ سے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، سوال ہے ہمارے ملک میں آئی ٹی سیکٹر پر توجہ کیوں نہیں دی گئی؟ اگر آج آئی ٹی سیکٹر پر توجہ دی جائے تو مستقبل بہتر ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج شہر میں بچوں کے پاس مواقع نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، اس ملک کو اس وقت انقلاب کی ضرورت ہے، جو کام ایک سیاسی جماعت کر سکتی ہے وہ ہم کر رہے ہیں، جب ہم نے ائی ٹی کورسز شروع کیے تو لوگوں نے ہم پر تنقید کی مگر ہم نے تنقید پر توجہ نہ دیتے ہوئے 15 ہزار بچوں کو کورسز کروائے، آئی ٹی منسٹرز نے بینرز لگوانے کے بجائے کچھ نہیں کیا، گورنر ہاؤس کے باہر ایک فلاحی ادارے کے پیچھے حکومتی عہدیدار چھپ نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بنو قابل پروگرام کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے، ہم صرف آنلائن تعلیم فراہم نہیں کرتے، ہمارے مرکز میں بنو قابل پروگرام کے کورسز کروائے جا رہے ہیں، 10 تاریخ کو بچوں کو سرٹیفکیٹ اور میڈلز دیے جائیں گے، جتنے بچوں نے کورسز کیے ہیں ان کے لیے نوکری کے مواقع بھی پیدا کیے جا رہے ہیں، ہماری کوشش ہے اس قوم کو مایوس نہ ہونے دیں۔

Advertisement

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/847185/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/847185/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version