Advertisement

پیپلز پارٹی کا آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ

بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کا آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) نے بلاول بھٹو کی پالیسی پر اتفاق رائے کر لیا۔

سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں بروقت الیکشن معاملے پر طویل غور ہوا اور آصف زرداری بلاول بھٹو کی پالیسی پر مشاورت ہوئی۔

بعض سینئر اراکین نے آصف زرداری کی مفاہمتی پالیسی لیکر چلنے کی تجویز دی، وہ معیشت کو بچانے کی پالیسی اپنانے کے خواہ تھے، سی ای سی اکثریت نے الیکشن پر آصف زرداری کے موقف کی مخالفت کی۔

سی ای سی کی اکثریت نے بلاول بھٹو پالیسی کی حمایت کی۔

Advertisement

سی ای سی کا موقف ہے کہ پیپلز پارٹی بروقت الیکشن معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، پارٹی عام انتخابات میں تاخیر قبول نہ کرے، سی ای سی کا موقف، پی پی قیادت بروقت الیکشن کے بارے میں جارحانہ موقف اپنائے، عام انتخابات میں تاخیر کا بھرپور خمیازہ بھگتنا پڑے گا، ملک و جمہوریت الیکشن میں تاخیر کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

سی ای سی اراکین کا کہنا تھا کہ پی پی بروقت الیکشن کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہے، عام آدمی حالات کا زمہ دار (ن) لیگ کو قرار دے رہا ہے، الیکشن میں سابقہ حکومت کی کارکردگی کا نزلہ (ن) لیگ پر گرے گا، ان کی بری پوزیشن کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے بعد عوام کی امید پیپلز پارٹی ہی ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/855547/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/855547/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version