Advertisement

گورنر پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو کی ملاقات ہوئی جس میں تجارت، سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گورنر پنجاب نے جاپانی سفیر کو ٹیکسٹائل، اسپورٹس اور چمڑے کی مصنوعات کی جاپان میں ایکسپورٹ کے لیے  پاکستان کو جی ایس پی اسکیم میں شامل کرنے کی طرف متوجہ کیا۔

گورنر پنجاب نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سپنگ ملز جاپانی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہیں، جاپان کی طرف سے ترجیحی تجارتی سہولتیں ملنے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جاپان میں مقیم پاکستانی اس کی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، یہ پاکستانی استعمال شدہ کاروں اور حلال فوڈ کی ایکسپورٹ میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ جاپانی آٹو موبائلز کی اچھے معیار کی وجہ سے پاکستان میں مانگ ہے، جاپان کا مختلف پاکستانی کمپنیوں کو ٹیکنالوجی میں اشتراک کو سراہتا ہوں۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ تعلیمی شعبے میں دونوں ممالک کے طلبہ کے وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں، جاپان سے طلبہ یہاں آ کر یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کریں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کی ضرورت ہے، جاپان اپنی ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرے، پاکستان سیاحتی اعتبار سے پرامن ملک ہے۔

دوسری جانب جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ عوامی سطح پر رابطے بڑھانے کے لیے  تعلیمی اور تجارتی وفود کے تبادلوں کی ضرورت ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/860299/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/860299/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version