ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان میں پہلی بار پنجاب پولیس نے ای ڈرائیونگ لائسنسنگ کا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک پولیس پنجاب کی ویب سائٹ ڈی ایل آئی ایم ایس پر قومی شناختی کارڈ اور تاریخ پیدائش اندراج کے بعد با آسانی اپنا الیکٹرانک لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پی ڈی ایف فارم میں ڈاؤن لوڈ کر کے موبائل میں محفوظ کر سکتے ہیں، ڈاؤن لوڈا سیبل پی ڈی ایف ڈرائیونگ لائسنس کو دوران سفر استعمال کر سکتے ہیں۔
آئی جی پنجاب پولیس نے کہا کہ ای ڈرائیونگ لائسنس میں کیو آر کوڈ کی سہولت موجود ، جس سے ٹریفک پولیس آپ کے لائسنس کی تصدیق کر سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس رواں برس 30 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہم کر چکی ہے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ صوبہ بھر میں سنٹر ز کی تعداد 45 سے بڑھا کر200 سے زائد کی گئی ہے، ٹریفک پولیس اور وارڈنز کو بہترین کار کردگی پر مبارک باد دیتا ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/896709/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/896709/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

