Advertisement

بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف کراچی میں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال

شٹر ڈاؤن ہڑتال

بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف کراچی میں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال

بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف کراچی میں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف تاجر سراپا احتجاج کریں گے، ایم اے جناح روڈ اور لائٹ ہاؤس مارکیٹ کی دکانیں بند رہیں گی۔

اس حوالے سے آل کراچی تاجرالائنس کے چیئرمین حکیم شاہ نے بتایا کہ آج تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے، کراچی بجلی کے بِلز اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

حکیم شاہ نے مزید کہا کہ مہنگائی نے ہماری کمر توڑ دی ہے، مطالبات نہ ماننے کی صورت میں تاجروں کی روزگار بچاؤ تحریک کو مزید تیز کریں گے۔

گزشتہ روز کراچی چیمبر آف کامرس نے مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل کراچی بند رہے گا، کراچی چیمبر تاجروں کی ہڑتال کے ساتھ ہے، جمعے کو مکمل ہڑتال ہوگی۔

Advertisement

زبیر موتی والا نے چیمبر آف کامرس میں تاجروں کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کا ٹیرف ہمیں قابل قبول نہیں ہے، چھوٹی صنعتیں ہوں یا بڑی اتنی مہنگی بجلی پر کاروبار ناممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کاروباری طبقہ بجلی کے زائد بلوں سے پریشان ہے، حکومت آئی پی پیز کے ساتھ بیٹھ کر بات کرے۔ پاور پروجیکٹس کے نرخوں پر نظر ثانی اشد ضرورت ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/897718/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/897718/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
7 ارب ڈالر کا قرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پوری
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی ٹرانزکشنز کیلئے آئی ایم ایف بینچ مارک نامکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version