Advertisement

الیکشن 2024؛ حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا

انتخابات

الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی کا شیڈیول جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن 2024 کیلئے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی روشنی میں قومی و صوبائی نشستوں کی حلقہ بندی کی گئی ہے۔ سندھ میں قومی اسمبلی کی 61، صوبائی اسمبلی کی 130 نشستوں کی حلقہ بندی کی گئی۔

نئی مردم شماری میں آبادی کی بنیاد پر خیرپور، ٹھٹھہ اور سانگھڑ سے صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست کم ہو گئی جبکہ کراچی شرقی، کراچی وسطی میں سندھ اسمبلی کی ایک ایک نشست کا اضافہ ہوگا۔

اس کے علاوہ سندھ میں صوبائی اسمبلی کی نشست 4 لاکھ 28 ہزار 431 نفوس پر مشتمل ہوگی اور قومی اسمبلی کی ایک نشست 9 لاکھ 13 ہزار 51 کی آبادی پر مشتمل ہوگی۔

الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو جاری کرے گا، 28 ستمبر سے 27 اکتوبر تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جا سکیں گے، تاہم الیکشن کمیشن 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کرے گا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/910917/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/910917/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version