نواز شریف کی قیادت میں ترقی کے سفر کا آغاز وہیں سے کرینگے جہاں یہ سفر ٹوٹا تھا، ملک کھوکھر

نواز شریف کی قیادت میں ترقی کے سفر کا آغاز وہیں سے کرینگے جہاں یہ سفر ٹوٹا تھا، ملک کھوکھر
مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ترقی کے سفر کا آغاز وہیں سے کرینگے جہاں یہ سفر ٹوٹا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات کی، اس دوران صوبے میں امن و امان اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
گورنر پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کے مسائل حل کرنا ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے۔
سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، حمزہ شہباز نے وزیر اعلی پنجاب کا حلف اٹھاتے ہی سو یونٹ مفت بجلی کا اعلان کی، اگر سو یونٹ مفت بجلی کے منصوبے کو ختم نہ کیا جاتا تو غریب کے لیے بڑی سہولت تھی، جلد قائد میاں نواز شریف پاکستان میں ہونگے، نواز شریف کی قیادت میں ترقی کے سفر کا آغاز وہیں سے کرینگے جہاں یہ سفر ٹوٹا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/913161/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/913161/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

