Advertisement

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن؛ 3 ملزمان گرفتار

اے این ایف

اینٹی نارکوٹکس فورس پورٹ کنٹرول یونٹ کی کراچی گیٹ وے ٹرمینل پر کارروائی

اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این ایف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 7 کارروائیوں میں 152 کلو منشیات برآمد ہونے کے ساتھ 3 ملزمان ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ موٹر وے ٹول پلازہ کالا شاہ کاکو کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21 کلو 600 گرام افیون برآمد ہوئی، دوران کارروائی مردان کا رہائشی مُلزم گرفتار ہوا، کالا شاہ کاکو کے قریب ایک اور کارروائی میں گاڑی سے 10 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جو گاڑی کے ٹائر (سٹپنی) میں چھپائی گئی تھی، بنوں کے رہائشی 2  ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف کے ترجمان نے کہا کہ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے ہیروئن برآمد ہوئی، 500 گرام ہیروئن بیڈ شیٹ میں چھپا کر بحرین اسمگل کی جا رہی تھی، کیچ اور گوادر میں دو کارروائیوں میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 100 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، باجوڑ اور خیبر کے قریب دو کارروائیوں کے دوران چھپائی گئی 20 کلو 500 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/913183/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/913183/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version