Advertisement

چینی، کھاد اور گندم کی اسمگلنگ میں سرکاری اہلکار ملوث؛ رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع

وزیراعظم ہاؤس

چینی، کھاد اور گندم کی اسمگلنگ میں سرکاری اہلکار ملوث؛ رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع

اسلام آباد: چینی، کھاد اور گندم کی پاکستان سے اسمگلنگ سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کی جانب سے چینی، کھاد اور گندم کی رپورٹ وزیر اعظم ہاؤس میں جمع کرادی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ گندم، کھاد اور چینی میں ملوث اسمگلروں اور سرکاری اہلکاروں کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل ہیں جبکہ گندم کی اسمگلنگ میں 592 ذخیرہ اندوزں اور 26 اسمگلروں کی تفصیلات شامل ہیں۔

آئی بی کی رپورٹ میں اسمگلروں کی مدد کرنے والے 259 اہلکاروں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتوں میں تعینات اہلکار اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزں کی مدد کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں 272 ،سندھ میں 244 اور کے پی میں 56 سرکاری اہلکار اسمگلروں کے مدد گار ہیں جبکہ  بلوچستان میں 15 اور اسلام آباد میں 5 اہلکار اسمگلروں کے ساتھی ہیں۔

Advertisement

اسی طرح چینی کی اسمگلنگ میں 148 اشخاص چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائے گئے، افغانستان چینی اسمگل کرنے والے 875 اسمگلروں کی نشاندہی رپورٹ کا حصہ ہے جبکہ چینی کی اسمگلنگ میں قانون نافذ کرنے والے اور دوسرے محکموں کے 52 افسروں کی بھی نشاندہ کی گئی۔

رپورٹ میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی میں 405 ذخیرہ اندوزں اور 64 اسمگلروں کی نشاندہی کی گئی ہے، کھاد افغانستان اسمگل کرنے والوں میں پانچ پنجاب اور تین سندھ سے ہیں۔

آئی بی کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بلوچستان سے 40 اور کے پی سے 12 اسمگلر افغانستان کو غیر قانونی طور پر  کھاد بجھواتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/945127/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/945127/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version