Advertisement

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ختم نبوت کے معاملے پر پارلیمان سے آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 7 ستمبر کا دن ایک تاریخ ساز دن ہے، آج کے دن 1974 میں عقیدہ ختم نبوت سے متعلق متفقہ آئینی ترمیم منظور کی گئی، متفقہ آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور اس وقت کے سیاسی اکابرین و زعماء کو جاتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس آئینی ترمیم کے ذریعے عقیدہ ختم نبوت پر ایمان نا رکھنے والوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا، ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کی اساس اور مسلمانوں میں وحدتِ اْمت کی علامت ہے،  آپﷺ سلسلہ نبوت کی آخری کڑی ہیں اور ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے، آپﷺ کے بعد کوئی شخص اس منصب پر فائز نہیں ہو گا، قرآن مجید میں ختم نبوت کے واضح احکامات ہیں کہ آپﷺ  اللہ کے رسول اور آخری نبی ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، اسلام تمام مذاہبِ کے ماننے والوں کا احترام کرنے کی تلقین کرتا ہے اور ان کے عقیدے کے مطابق انہیں اپنے مذہبی رسومات منانے کی اجازت دیتا ہے، آئین پاکستان میں اقلیتوں کو اپنے رسم و رواج کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغرب میں توہین قرآن ورسالت کے واقعات انتہائی تکلیف دہ ہیں، ان واقعات سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات اور احساسات کو مجروح کیا جا رہا ہے، باقی مذاہبِ کے ماننے والوں پر لازم ہے کہ مسلمانوں کے جذبات اور احساسات کا احترام کریں، آزادی اظہار رائے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ دوسروں کے مذہب کا مذاق اڑایا جائے اور ان کے جذبات اور احساسات کو مجروح کیا جائے۔

Advertisement

 

 

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/951842/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/951842/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version