چہلم امام حسینؑ و شہدائے کربلا آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

چہلم امام حسینؑ و شہدائے کربلا آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چہلم حسین علیہ السلام کے موقع پر ملک بھر میں ذوالجناح، تعزیہ اور علم کے ماتمی جلوس نکالے گئے جس میں نوحہ خواں نوحہ خوانی اور عزادار ماتم حسین کیے گئے۔
اس موقع پر ملک بھر میں مجالس عزا بھی منعقد ہوئیں جن میں علمائے اکرام اور ذاکرین واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی اور حضرت امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔
چہلم امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا کے سلسلے میں آج نکلنے والے جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی تھی۔
کراچی
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر امام بارگاہ حسینہ ایرانیاں کھارا در پر اختتام پذیر ہوا۔
جلوس کے مرکزی راستوں کو کنٹینر لگا کر مکمل سیل کیا گیا تھا اور جلوس کے اطراف سیکیورٹی سخت، سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی گئی۔
جلوس پر پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں جبکہ جلوس میں خصوصی پاس کی حامل گاڑیوں کو ہی روٹ پر جانے کی اجازت ہوگی اور جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ عام ٹریفک آمدورفت کے لیے بند رہے گا۔
کوئٹہ
چہلم شہدائے کربلا کوئٹہ میں دو جلوس برآمد ہوئے، جلوس کے 28داخلی راستوں کو ایک روز قبل ہی قناتیں اور ٹرک کھڑے کر کے بند کر دیا گیا۔
جلوس کی نگرانی کے لئے پولیس ساڑھے تین ہزار اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ سیکورٹی کیلئے ایف سی اورلیولز کے دو ہزار اہلکار تعینات ہوئے۔
سکھر
سکھر میں بھی آج حضرت امام حسین علیہ السلام اور کربلا میں ان کے جانثار ساتھیوں کا چہلم مذہبی عقیدت احترام سے منایا گیا، ضلع سکھر میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع 16 چھوٹے بڑے عزاداری جلوس نکالے گئے۔
چہلم کی مناسبت سے 28 مجالس منعقد ہوئیں جبکہ سب بڑا عزاداری جلوس مرکزی امام بارگاہ انجمن امامیہ سکھر سے نماز ظہرین کے بعد برآمد ہوا، روہڑی، پنوعاقل، صالح پٹ اور باگڑجی میں بھی عزاداری جلوس نکالے گئے۔
پشاور
ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی چہلم امام حسین عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، چہلم امام حسین(ع) کی مناسبت سے پشاور میں دو شبینہ ذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد ہوا۔
پہلا جلوس امام بارگاہ اخواندآباد سے سہہ پہر تین بجے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس اپنے ہی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔
دوسرا اور مرکزی شبیہ ذوالجناح کا جلوس شعیہ جامع مسجد کوچہ رسالدار سے برآمد ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ عادل بیگ کوچہ رسالدار پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/955059/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/955059/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

