بی این پی کا بلوچستان کی تمام شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

بی این پی کا بلوچستان کی تمام شاہراہیں بند کرنے کا اعلان
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے آج سے بلوچستان کی تمام شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے جاری کردہ مرکزی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تمام اضلاع کے کارکنان وڈھ واقعے کے حوالے سے احتجاج کریں۔
مرکزی اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ وڈھ میں سردار اختر مینگل کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وڈھ واقعے کے حوالے سے بی این پی کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ حکومت بلوچستان نے وڈھ میں کسی بھی نئے آپریشن کے دعوؤں کی تردید کردی، جہاں مینگل قبیلے کے 2 دھڑوں کے درمیان ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری جھڑپوں نے نظام زندگی درہم برہم کر رکھا ہے۔
گزشتہ ماہ خضدار کے علاقے وڈھ میں مینگل قبائل میں دو حریف گرپوں کے درمیان لڑائی جاری رہنے کے سبب اقلیتوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ہجرت کر چکے ہیں، جس میں اب تک 3 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/962032/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/962032/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News