مہنگائی کا طوفان؛ گورنر ہاؤس لاہور میں کھانے پینے کی اشیاء کیلئے لاکھوں روپے کے ٹیڈرز جاری

مہنگائی کا طوفان؛ گورنر ہاؤس لاہور میں کھانے پینے کی اشیاء کیلئے لاکھوں روپے کے ٹیڈرز جاری
مہنگائی کے طوفان کے پیش نظر گورنر ہاؤس لاہور میں کھانے پینے کی اشیاء کے لیے 75 لاکھ روپے کے ٹیڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے لڑنے کے لیے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پہلوانی نسخہ اپنا لیا ہے۔
گورنر ہاؤس لاہور کے لیے 10 کلو دیسی گھی، 20 کلو گری بادام، 5 کلو چھوارے، 10 کلو شہد، 5 کلو پستا، 20 کلو چیز، 10 کلو بادیان خطائی، 150 بوٹلز کافی جار سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے لیے ٹینڈر جاری کردیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ گورنر ہاؤس لاہور کے زیر استعمال ٹیوٹا، سزوکی اور دیگر گاڑیوں کے مکینیکل ٹرانسپورٹ سامان کے لیے بھی 10 لاکھ کے ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں نازک حالات کے پیش نظر بھی افسر شاہی نے اپنا رویہ نا بدلا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/964439/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/964439/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

