ملک کو بچانے کیلئے نواز شریف کی ضرورت ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

کیپٹن صفدر بھی سیاست کے میدان میں متحرک، نواز شریف نے اہم ٹاسک دیدیا
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے داماد اور ان کی بیٹی مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کیلئے نواز شریف کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول تین سو روپے سے اوپر جا رہا ہے، ملک کو بچانے کیلئے نواز شریف کی ضرورت ہے، اس لئے انہوں نے ضرور آنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی مرکزی قیادت نواز شریف کی آمد کی تاریخ دیگی، نواز شریف کے دور میں معیشت ترقی کر رہی تھی، بجلی کے بحرانوں پر بھی قابو پا لیا گیا تھا، دہشت گردی بھی قابو میں تھی، بیرونی سرمایا کاری ہو رہی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/980176/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/980176/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

