کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم حملہ؛ خاتون جاں بحق، 6 افراد زخمی

کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم حملہ؛ خاتون جاں بحق، 6 افراد زخمی
کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم حملے میں خاتون جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے بہار کالونی کی گلی نمبر ایک میں دستی بم حملے میں 35 زخمی خاتون رضیہ دوراج علاج دم توڑ گئیں، 6 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے بتایا کہ لیاری کے علاقے بہار کالونی میں واقع اے روڈ کی گلی نمبر ایک میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جہاں سے شواہد اکھٹے کیے گئے، ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دستی بم حملے کی وجہ جاننے اور ملزمان کی شناخت کیلیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دستی بم حملہ کاروباری شخصیت کے گھر پر کیا گیا۔
امدادی ادارے چھیپا کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بہار کالونی یاسین مسجد کے قریب دستی بم حملے میں خاتون، بچہ اور بچی زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
زخمی ہونے والوں کی شناخت عدیل ولد اعظم خان عمر 6 سال، عتیقہ دختر اعظم خان عمر 8 سال، خیر اللہ ولد عبداللہ عمر 45 سال، زوہیب ولد جاوید اختر عمر 22 سال، محمد فیصل ولد فضل احمد عمر 34 سال، احسان نبی ولد حاجی محمد نبی عمر 35 سال اور ونج ولد دلیپ کمار عمر 20 سال کے ناموں سے ہوئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/116229/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/116229/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

