نگران وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اہم اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بائیو میٹرک میں حکومت نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، نہ ہی انھیں کوئی سیاسی فائدہ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی پارلیمنٹ کو آگ لگائے اور وہ جمہوریت کا چمپئین بھی بنے، آگ لگانے والوں کو لائسنس نہیں دے سکتے۔
اپنے دورہ چین سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اہم دورے کے دوران چین صدر سمیت دیگر رہنماؤں سے اہم اور انتہائی مثبت ملاقاتیں ہوئیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دورہ چینی صدر کی دعوت پر کیا گیا، دورے کے دوران کئی اہم پیش رفت ہوئیں، دورے کے دوران اہم تعمیری اور مفید بات چیت ہوئی، امید کرتے ہیں کہ اس کو جاری رکھتے ہوئے ہم اس کو منتخب حکومت کے حوالے کریں گے، جو بھی حکومت ہو، پاک چین تعلقات کا تسلسل سب سے اہم ہے، اس کی وجہ سے بے یقینی کا تاثر زائل ہوجاتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/129566/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/129566/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

