Advertisement

نواز شریف کا وطن واپسی کا پروگرام فائنل ہے، عرفان صدیقی

نواز شریف کا وطن واپسی کا پروگرام فائنل ہے، عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا وطن واپسی کا پروگرام فائنل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے لندن سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی واپسی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، نواز شریف چند دن بعد عمرے کی سعادت کے لئے سعودی عرب جائیں گے، ایک دو دن قبل وہ متحدہ عرب امارات آئیں گے، متحدہ عرب امارات سے 21 اکتوبر کو پروگرام کے مطابق پاکستان روانہ ہوں گے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ وطن واپسی کا نواز شریف کا پروگرام فائنل ہے، نواز شریف کے پروگرام میں کسی قسم کی تبدیلی زیرغور نہیں، نہ ایسی کوئی رائے ہے، مسلم لیگ ن میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، کوئی مفاہمتی یا کوئی مزاحمتی گروپ موجود نہیں ہے، میں ان تمام افواہوں کی واضح طور پر تردید کرتا ہوں۔

علاوہ ازیں (ن) لیگ نے 15 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک شہر بھر میں کیمپس، بینرز لگانے اور ہر ضلع میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، استقبالیہ کمیٹی سندھ پاکستان ریلوے سے بات چیت کرنے میں مصروف ہے، نواز شریف کے استقبال کے لیے کارکنان 19 اکتوبر بذریعے ٹرین روانہ ہونگے، استقبالیہ کمیٹی سندھ نے محکمہ ریلوے سے تین ٹرینوں میں بکنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/131818/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/131818/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Next Article
Exit mobile version