Advertisement

پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار

پنجاب

پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے متعدد شہروں میں صبح سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

چکوال اور گردونواح میں صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے شہر میں موسم سرد ہو گیا۔

نارووال، شکرگڑھ، نورکوٹ، کرتار پور، سکھوچک اور گردونواح میں بھی بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا۔

ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

Advertisement

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم کل  سے داخل ہونے جار ہا ہے ، 14 سے 17 اکتوبر کے دوران ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اکتوبر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا،13 سے 17 اکتوبر تک سوات مانسہرہ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 سے 17 اکتوبر تک  پنجاب میں لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد،گوجرانولہ سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اوربعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 17 اور 18 اکتوبر کو سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چترال سوات مری سمیت پہاڑی علاقوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ لاہور، راولپنڈی اور گوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version