Advertisement

پولیس غیرقانونی غیرملکیوں کو پکڑ کر فعال اقدامات کرنے کیلئے تیار ہے، جان اچکزئی

جان اچکزئی

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پولیس فورس فارنرز ایکٹ کے تحت غیر قانونی غیر ملکیوں کو پکڑ کر فعال اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

غیر قانونی تارکین وطن کے اخراج سے متعلق نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ چیف سکریٹری بلوچستان نے افغان مہاجرین کے اخراج سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے معاملات کے حل پر مختلف ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس فارنرز ایکٹ کے تحت غیر قانونی غیر ملکیوں کو پکڑ کر فعال اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے، اس اہم مسئلہ سے نمٹنے کے لیے ایک جامع مہم شروع کرنے سے پہلے ابتدائی مرحلے کی نشاندہی کے اقدامات کیے جائیں گے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ حکومت بلوچستان ایپکس کمیٹی کی طرف سے دی گئی تمام ہدایات پر تندہی سے عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔

نگران وزیر نے مزید کہا کہ ہمارے پاس دستاویزات کے بغیر رہنے والے تمام تارکین وطن کی رضاکارانہ وطن واپسی کے لیے 24 دن کا محدود وقت باقی ہے، تارکین وطن اس ڈیڈ لائن کو آخری موقع سمجھ کر ضروری طریقہ کار کی تعمیل اور ٹرانزیشن کے عمل پر تعاون کریں۔

جیلوں میں ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ

افغان باشندوں کی واپسی کے معاملے پر ملک بھر کی 5 بڑی جیلوں میں ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق رہائش کا ثبوت نہ رکھنے والے غیرملکیوں کو جیل بھیجا جائے گا، امیگریشن حکام جیل سے ہی انہیں ڈی پورٹ کرنے کے اقدامات کریں گے۔

متعلقہ پولیس اور بارڈر ایریا پولیس غیر قانونی افغان باشندے کو سرحد پار کروا کے آئے گی، تمام گرفتار افغان باشندوں کو ہیومن رائٹس قوانین کے تحت سرحد پار بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پولیس کا غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشنز جاری ہے جس کے نتیجے میں 1126 افراد کو حراست لیا گیا جن میں سے 503 افراد کے پاس کسی قسم کے بھی کاغذات نہ نکلے۔

وفاقی پولیس نے 503 افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

یاد رہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ان غیر ملکیوں میں بہت بڑی تعداد افغان باشندوں کی ہے جو پاکستان کے طول و عرض میں مقیم ہیں۔

اقوام متحدہ کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 13 لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں اور مزید 8 لاکھ 80 ہزار کو قانونی حیثیت حاصل ہے، تاہم حکومت کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں 17 لاکھ افغان شہری غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔

Advertisement

غیر قانونی تارکین وطن کو دی گئی مہلت میں صرف 25 روز باقی رہ گئے ہیں، تاہم غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا، بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/136875/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/136875/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میئر کراچی نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ نہ خود کام کریں گےاور نہ کسی کوکام کرنےدیں گے، فاروق ستار
جلالپور پیروالا: موٹروے ایم 5 بارہویں روز بھی بند، بحالی کا کام جاری
پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کی منظوری مل گئی
سندھ میں ٹریفک اصلاحات، پرانی گاڑیوں پر پابندی اور جدید حفاظتی نظام لازمی قرار
چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا 2025؛ پی این ایس رہبر کراچی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد
ضمنی بلدیاتی انتخابات؛ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر پولنگ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version