سات روزہ پولیو مہم کی سیکیورٹی کا معاملہ؛ آئی جی سندھ کی پولیس کو اہم ہدایات

سات روزہ پولیو مہم کی سیکیورٹی کا معاملہ؛ آئی جی سندھ کی پولیس کو اہم ہدایات
صوبائی سطح پر شروع ہونیوالی پولیو ڈراپس مہم کے حوالے سے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی جانب سے پولیس کو اہم ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے کہا ہے کہ کے جملہ اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر باہم روابط کے تحت یقینی بنایا جائے، ممکنہ حساس یونین کونسلز میں انر اور آؤٹر کارڈن کی بنیاد پر پولیو ٹیمز کو سیکیورٹی فراہم کی جائے، ایسی تمام یوسیز میں پولیس کمانڈوز کوخصوصی ذمہ داریاں دی جائیں، حساس یوسیز میں متعلقہ پولیس اور کمانڈوز کے ساتھ ساتھ سادہ لباس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے، رینڈم اسنیپ چیکنگ،پکٹنگ اور پیٹرولنگ کے دوران مستعد اورچوکنا رہتے ہوئے مشتبہ ومشکوک سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔
آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے کہا کہ پولیوڈراپس مہم کے علاقوں میں ٹھوس سیکیورٹی کے ضمن میں رابطوں اور معلومات کی شیئرنگ کوہرسطح پر یقینی بنایاجائے، ضلعی ایس ایس پیز سیکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ اورمتعلقہ ایس ایچ اوز کو علاقوں میں موجود رہنےکاپابند بنائیں، سات روزہ پولیو ڈراپس مہم مورخہ 2 تا8 اکتوبر جاری رہے گی، پولیو ڈراپس مہم کی مانیٹرنگ کے لیئے سی پی او میں قائم مانییٹرنگ روم 24 گھنٹے مسلسل تین شفٹوں میں کام کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/140700/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/140700/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

