ملکی مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا، شجاعت حسین

اسرائیل اور حماس کی جنگ خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے،چوہدری شجاعت حسین
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی خوش آئند ہے، ملکی مسائل کے حل کے لئے سیاستدانوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پارٹی رہنما چودھری امتیاز احمد رانجھا سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف کی وطن واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو جس طرح کے بحرانوں کا سامنا ہے حالات کا تقاضا ہے کہ سیاسی مفاہمت کو فروغ دیا جائے، تمام سیاستدان مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں،امید ہے کہ وہ اب سیاسی مفاہمت کا راستہ اختیار کریں گے، میاں نوازشریف کو معیشت کی بحالی ، بیروزگاری اور مہنگائی پر قابو پانے کےلئے سخت محنت کرنی ہوگی۔
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے، تمام سیاستدان کو ذاتی مفادات بھلا کر ملک کےلئے کام کریں ۔
اس موقع پر چودھری وجاہت حسین بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے جہاں اب وہ مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔
اس سے قبل اسلام آباد ایئر پورٹ پر قانونی دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لاہور پہنچے، اعظم نذیرتارڑ اور اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ تھے۔
قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی وطن واپسی پرسابق وزیراعظم شہبازشریف نے لاہورایئرپورٹ پران کا استقبال کیا، انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرنوازشریف کو جی آیاں نوں بھی کہا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/154956/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/154956/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

