جی ڈی اے کا وفد کل نگراں وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرے گا

وفاقی حکومت سے بی آر ٹی ریڈ لائن کوریڈور کی ایکنک سے منظوری کیلئے جلد رابطہ کروں گا، مقبول باقر
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) کا وفد کل دن نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ملاقات کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) کا وفد نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔
جی ڈی اے کے وفد میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سردار عبدالرحیم سید زین شاہ، ایاز لطیف پلیجو، عرفان اللہ مروت، حسنین مرزا اور دیگر رہنما شامل ہوں گے۔
سردار عبدالرحیم نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات میں شفاف انتخابات کرانے کے لیے سندھ میں نیب زدہ اور پیپلزپارٹی کے جیالے افسران کو ہٹانے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس میں موجود سابق وزیراعلیٰ اور سسٹم کے افسران کو ہٹانے سمیت اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی-
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں خصوصاً سانگھڑ اور خیرپور اضلاع کی حلقہ بندی اور نشستیں کم کرنے پر بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے، وفد یہ مطالبہ بھی کرے گا کے الیکشن منعقد ہونے تک بلدیاتی کاوئنسلوں کو معطل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں جی ڈی اے کا وفد نگران وزیراعلیٰ کے سامنے یہ بھی مطالبہ رکھے گا کہ سندھ میں عام انتخابات کو شفاف بنانے اور زرداری مافیا کے اثر انداز ہونے کو ختم کرنے کے لیے الیکشن کے انعقاد تک دوسرے صوبوں سے افسران سندھ میں مقرر کیے جائیں، مہنگائی بجلی کی لوڈشیڈنگ کسانوں کو درپیش مسائل پر توجہ دلائیں گے۔
سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ملاقات میں سندھ میں ڈاکوؤں کی یلغار، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں، اقلیتی برادری کو درپیش مسائل، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سمیت دیگر اہم مسائل اُٹھائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/162217/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/162217/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News