Advertisement

نگراں وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات

نگراں وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات

نگراں وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے مراکش میں آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق شمشاد اختر اور کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگز کی سائیڈ لائن پر ہوئی ہے۔

ملاقات میں عالمی اقتصادی استحکام اور مالیاتی اصلاحات سے امور پر بات چیت ہوئی، مالیاتی اصلاحات سے متعلق پاکستان کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فریقین نے معیشت کو مضبوط بنانے اور عالمی تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار بھی کیا۔

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی یو اے ای کے وزیر مملکت سے ملاقات

نگران وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات، اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر نے عالمی بینک، آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور محمد بن ہادی الحسینی سے ملاقات کی ہے۔

Advertisement

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں مالی امور اور محصولات کے معاملات میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور باہمی اقتصادی ترقی کے مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے مزید تعاون کے امکانات کے بارے میں مثبت پیشرفت کے عزم کا اظہار کیا جبکہ دونوں ممالک نے اقتصادی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی موڈیز کے وفد سے ملاقات

نگران وزیر خزانہ نے معاشی ٹیم کے ہمراہ ایس اینڈ پی گلوبل کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر شمشاد اختر نے گفتگو کرتے ہوتے کہا کہ پاکستان معاشی اصلاحات کے اقدامات کر رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کی کوشش کی جا رہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھا رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/168816/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/168816/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version