ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے 23ویں سربراہ بن گئے

ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کی۔
امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف ہلالِ امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت پاک بحریہ کے 23ویں سربراہ ہیں۔
ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔
امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف نے جرمنی اور پاکستان میں ابتدائی بحری تربیت کامیابی سے مکمل کی۔ پاکستان میں بحری تربیت میں غیرمعمولی کارکردگی پر انہیں قائداعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
ایڈمرل نوید اشرف پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔امیر البحر نیول اسٹاف کالج امریکہ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔
ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے شاندار نیول کیریئر کے دوران متعدد کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں پر خدمات انجام دیں۔
امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف کے شاندار کیرئیر میں 10 سالہ کمانڈز کا وسیع تجربہ شامل ہے۔ کمانڈز تجربے میں گن بوٹ، مائن ہنٹر، تین تباہ کن جہازوں، 25ویں اور 18ویں ڈسٹرائر اسکواڈرنز کی کمانڈز شامل ہیں۔
ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان نیول اکیڈمی اور پاکستان نیوی فلیٹ کی کمانڈ کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
اہم اسٹاف تقرریوں میں فلیٹ ہیڈکوارٹر میں فلیٹ آپریشنز آفیسر، ہیڈکوارٹر فلیگ آفیسر سی ٹریننگ میں کیپٹن ٹریننگ شامل ہے۔
اتحادی بحری فورسز کے نیوسینٹ ہیڈکوارٹر بحرین میں ٹاسک فورس 151 کے چیف اسٹاف آفیسر رہے۔
امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نائب صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور نیول سیکرٹری رہے۔
ایڈمرل نوید اشرف ڈائریکٹر جنرل سی فور آئی یا کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن، کمپیوٹرز اور انٹیلی جینس رہے۔ وہ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ پرسنیل) رہے۔
ایڈمرل نوید اشرف ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن)، نائب صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے عہدوں پر تعینات رہے۔وہ نیول چیف نامزدگی سے قبل نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے عہدے پر تعینات تھے۔
ایڈمرل نوید اشرف کو غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات، بہادری کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/205225/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/205225/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News