Advertisement

وفاقی وزیر صحت کی عوام سے انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے خون کے عطیات کی اپیل

ڈاکٹر ندیم جان

وفاقی وزیر صحت کی عوام سے انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے خون کے عطیات کی اپیل

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے عوام سے انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے دل کھول کر خون کے عطیات کرنے کی اپیل کی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر ریجنل بلڈ سنٹر اسلام آباد نے بلڈ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے، بلڈ کیمپ ایف نائن پاک اسلام آباد میں لگایا گیا ہے، اسلام آباد کے نوجوان نے خون کے عطیات بھی دیے۔

 وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ وزارت صحت محفوظ خون کے انتقال کیلئے مؤثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، ریجنل بلڈ سنٹر سکریننگ کے زریعے محفوظ انتقال خون کی ترسیل کو یقینی بناتا ہے، وفاقی ہسپتالوں میں ایمرجنسی اور انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے خون کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ریجنل بلڈ سنٹر کو مکمل طور پر فعال کرنے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے، عوام سے اپیل ہے انسانی زندگیوں کو بچانے دل کھول کر خون کے عطیات دیں، قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ہسپتالوں میں جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، ریجنل بلڈ سنٹر کے سٹاف کو کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ادارے کی بہتری اور کارکردگی کو بڑھانے بھر پور اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/214774/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/214774/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version