یاسمین راشد سے متعلق بھی اہم خبر آ گئی

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد سے متعلق بھی اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف شیر پاؤ پل پر انتشار انگیز تقاریر کرنے سے متعلق مقدمے کی جج عبہر گل نے سماعت کی۔
دورانِ سماعت پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت کے سامنے پیش کیا۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/220872/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/220872/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

