Advertisement

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی پی) نے درخواستوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کی وجہ سے پاسپورٹ کی ترسیل کے وقت میں اضافہ کر دیا ہے کیونکہ ملک کے موجودہ معاشی حالات کی وجہ سے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بیرون ملک جانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

اس سے قبل پاسپورٹ کی ترسیل کے لیے 10 دن، فوری بنوانے کے لیے چار دن اور فاسٹ ٹریک کے لیے دو دن لگتے تھے۔

لیکن اب عام پاسپورٹ کی ترسیل میں 21 دن جبکہ فوری پاسپورٹ بنوانے کے لیے 5 دن لگیں گے۔

اتھارٹی نے فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے لیے ترسیل کے وقت میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

ڈی جی آئی پی کا کہنا ہے کہ عوام مقررہ دفتری اوقات کی پابندی کریں کیونکہ دفتری اوقات کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر پیر سے جمعرات صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک اور جمعہ کو صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/223668/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/223668/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version