پنجاب میں آشوب چشم کی وبا نے شدت اختیار کر لی

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خلاف بڑا حکم
آشوب چشم سے متاثرہ مریضوں کی تعداد روزانہ ہزاروں میں بڑھنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق آشوب چشم سے متاثرہ افراد کی تعداد پنجاب بھر میں 4 لاکھ سے زائد ہو گئی۔
بہاولپور میں 80 ہزار سے زائد اور لاہور میں 40 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے، یہاں سب سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کا 2 دن سے آشوب چشم کے متاثرہ مریضوں کا ڈیٹا شیئر نہ کیا گیا۔
دوسری جانب سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے پنجاب کے شہر لاہور میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کیلئے بڑا حکم دے دیا۔
سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے بغیر ترپال، ڈھانپے بغیر ڈمپر، ٹرالیوں، بھوسے اور دیگر لوڈر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
سی ٹی او لاہور نے شاہراہوں پر دھول، مٹی، ریت اور دیگر گندگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت شہر میں آنے والی بڑی اور لوڈر گاڑیوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے گا، اب کوئی بھی ریت و مٹی والی ٹرالی بغیر ترپال سفر کرتے نظر نہ آئے، ریت مٹی اور دھواں والی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں، مقررہ اوقات سے پہلے ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہ ہو۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/225458/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/225458/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

