Advertisement

جماعت اسلامی کا امریکی سفارتخانے کے سامنے غزہ مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کا امریکی سفارتخانے کے سامنے غزہ مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی کی جانب سے امریکی سفارتخانے کے سامنے غزہ مارچ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 29 اکتوبر کو اسلام آباد میں غزہ مارچ کریں گے، اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرے، امداد کے راستے کھولے۔

انہوں نے کہا کہ عوام فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف باہر نکل کر یکجہتی کا اظہار کریں، اسرائیلی مظالم میں امریکا100  فیصد شریک ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی فساد ہے اس میں امریکا کا ہاتھ ہے اور کشمیر پر بھارت کے قبضے میں بھی امریکا کا ہاتھ ہے۔

انکا کہنا تھا کہا کہ فلسطین کے معاملے پر خاموش رہنا اسرائیل کا ساتھ دینا ہے، فلسطین میں ہزاروں لوگ شہید ہو چکے ہیں، فلسطینیوں کو اپنے ہی علاقوں میں قید کردیا گیا ہے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ فلسطینیوں نے غلامی کے بجائے مزاحمت کا راستہ اختیار کیا، فلسطینیوں کو غزہ میں بغیر کفن کے دفنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 5 ہزار 87 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں شہید بچوں کی تعداد 2055 ہو گئی ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید خواتین کی تعداد 1119 ہو چکی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں اور غزہ کی پٹی کے محاصرے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث خوراک، پانی، دوائیوں کی قلت اور بجلی کی عدم فراہمی سے فلسطینی شہری شدید مشکلات کا شکارہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ریلیف اینڈ ورکس کے شیلٹر کی ڈائریکٹر راویہ حلس نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری کی صورت میں المناک صورتحال پر درد ناک اپیل کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں المناک صورتحال ہے، کوئی لفظ بیان نہیں کر سکتا، غزہ کو بچایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی پناہ گاہوں میں خوارک، پانی اور بجلی نہیں، لوگ کسی ایسے کے منتظر ہیں جو انہیں خوارک اور پانی دے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/266231/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/266231/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version